21 اکتوبر، 2010، 11:44 AM

امریکہ ، سعودی عرب

امریکہ نے سعودی عرب کو 60 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے

امریکہ نے سعودی عرب کو 60 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے

امریکی حکومت نے سعودی عرب کو60 ارب ڈالر کا فوجی جنگی ساز و سامان اور ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے سعودی عرب کو60 ارب ڈالر کا فوجی جنگی ساز و سامان اور ہتھیار  فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو ساٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ، جس میں ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارے بھی شامل ہیں فروخت کرےگا۔امریکی وزارتِ خارجہ نے اس معاہدے کی تفصیلات کانگریس کو بھیج دی ہیں جس کی منظوری کے بعد معاہدے پر عمل در آمد شورع ہوجائے گا۔یہ معاہدہ امریکی تاریخ میں اسلحے کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے جس سے پچہتر ہزار افراد کے لیے روزگار فراہم ہوگا۔ اسلامی ذرائع کے مطابق امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے اس معاہدے سے اسرائيل کو بھی بہت مالی فا‏دہ پہنچے گا کیونکہ امریکی کمپنیاں اسرائیل کو مالیات ادا کرنے کی پابند ہیں امریکہ کو مالی مدد فراہم کرنے سےخطے میں اسرائیل مضبوط ہوگا کیونکہ دنیا میں امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا حامی اور مددگار ہے۔

News ID 1175423

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha